اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق محمد رسول اللہ (ص) نامی عظیم فوجی مشقیں آج اسلامی جمہوریہ ایران کی برّی، بحری اور فضائی افواج کی باہمی شراکت کے ساتھ، اپنے معیّنہ اہداف و مقاصد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور گرانقدر نتائج کے حصول کے ساتھ، کامیابی سے ختم ہوگئیں ہیں۔
ان مشترکہ فوجی مشقیوں مین شلمچہ میزائیل اور مرصاد میزائیل سسٹم سمیت ایران کے اندر تیار کئے گئے سامان حرب کا تجربہ کیا گيا، ان بحری مشقوں میں ایرانی بحریہ کے فلیٹ نے بھی حصہ لیا۔ جنگی مشقوں کے دوران ایران کے اندر بنائے جانے والے الیکٹرانک جنگی آلات کا تجربہ بھی کیا گيا۔
محمد رسول اللہ فوجی مشقوں میں دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے، بحری بری اور فضائي فورس کو فوری طورپر رسد اور کمک رسانی ، ایرانی فضائیہ کی سریع الحرکت فورس جوانوں کے ذریعے پہلے سے طے شدہ ہدف کو نشانہ بنانے اور فضا میں ہی بار بار ایندھن بھرنے جیسی کاروائیاں انجام دی گئيں۔
.......
/169